پی این ایس راہ نورد کا کشمیری جھنڈوں، پوسٹرز کے ساتھ سمندر کا مختصر دورہ

پاک بحریہ نےکشمیر ڈے کی مناسبت سے کشمیری عوام سے اظہارِ یک جہتی کے لیےایک شان دار پروگرام کا انعقاد کیا ۔ پاک بحریہ نے برسوں سے ظلم و ستم برداشت کرتے، جاں باز، دلیر اور معصوم کشمیریوں سے یگانگت کے لیے ایک انوکھا انداز اپنایا۔یعنی، پاک بحریہ کے واحد باد بانی جہاز، ’’پی این ایس راہ نورد‘‘ نے کشمیری جھنڈے اورکشمیریوں کے حق میںپوسٹرز آویزاں کر کے سمندرکا ایک مختصر دورہ کیا۔جس کا مقصد نڈر، کشمیریوں کی جدّو جہد ِ آزادی ،لا زوال قربانیوںکو سلام پیش کرنا اور ان کے ساتھ ہر لحظہ اپنے بھرپور تعاون کا اظہار کرنا تھا۔ دورانِ سفر پی این ایس راہ نورد کے اطراف سے گزرنے والے بحریہ کے جہاز ،پی این ایس خیبر، پی این ایس شمشیر، پی این ایس بحر مساح اور پی این ایس راج شاہی میں موجود پاک بحریہ کے جوان کشمیری بھائیوں سے یک جہتی کے لیے ’’نعرۂ تکبیر، پاکستان زندہ باد اور کشمیر بنے گا پاکستان‘‘ کے فلک شگاف نعرے بلند کر رہے تھے، جب کہ تمام جہازوں پر پاکستانی اور کشمیری پرچم بھی لہرا رہے تھے۔

SEE NOMINATION →