پن بجلی: پاکستان میں موجودہ صلاحیت، وسائل اور چیلنجز

بات پاکستان میں نصب منصوبوں کی ہو تو تقسیم کے وقت پاکستان کو وراثت میں 31.5 ملین نفوس کے لئے 60 میگاواٹ توانائی کے منصوبے نصیب ہوئے تھے۔ واپڈا کے قیام کے وقت 1958 میں پاکستان کی پن بجلی کی مقدار بڑھ کر 119 میگاواٹ تک پہنچ چکی تھی۔ پھر سندھ طاس معاہدے کے تحت پاکستان کا حق 142 ملین ایکڑ فیٹ تک ٹھہرا تو وارسک ڈیم، منگلا، اورتربیلاجیسے منصوبے نصب کیے گئے۔ جو آج بھی پاکستان کے بڑے منصوبوں میں شما ر ہوتے ہیں۔ پاکستان میں پن بجلی کے موجودہ نصب چھوٹے بڑے فعال منصوبے 90 کے قریب ہیں۔ جن کی مجموعی صلاحیت 10132 میگاواٹ کی ہے۔ جس میں کم و بیش 5700 میگاواٹ کے پی کے، پنجاب 1800، آزاد کشمیر 2400، گلگت بلتستان 147 اور سندھ میں 0.5 میگاواٹ کے منصوبے نصب ہیں۔ پاکستان کے چند بڑے فعال منصوبے۔ تربیلا ڈیم جو دریائے سندھ پر ہری پور میں واقع ہے۔ یہ پاکستان کا زیر استعمال سب سے بڑا ڈیم ہے۔ جس کی صلاحیت 4888۔ 6298 میگاواٹ تک ہے۔ یہ منصوبہ 1976 میں مکمل ہوا۔

SEE NOMINATION →