تھانوں کے رنگ ڈھنگ کب بدلیں گے؟ وردی کے رنگ اور چہرے بہت بدلے،لیکن رویے وہ ہی رہے،عوام ٹھوس اور موثر اصلاحات کے شدت سے منتظر ہیں

ابھی ساہیوال کے سانحے کے زخم مندمل نہیں ہوئے تھے کہ صلاح الدین کی پولیس کی حراست میں موت اور اسے بہت بھونڈے انداز میں چھپانے کی کوشش کا افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا۔اس کے بعد پنجاب پولیس کے بعض اہل کاروں کی جانب سےبنائے گئے پرائیویٹ ٹارچر سیل کی وڈیو سامنے آگئی اور اس ٹارچر سیل میں بدترین تشددکا نشانہ بننے والے ایک شخص کی موت کی خبر نےشہ سرخیاں بنائیں۔ گزشتہ دنوں سب سے زیادہ افسوس ناک واقعات صوبہ پنجاب کے علاقے چونیاں میں پیش آئے جہاں کئی بچوں کو کئی ماہ قبل اغوا کرلیا گیا تھا اورگزشتہ دوتین ہفتوں میں ان کی لاشیں اور باقیات ملیں ۔ان واقعات کے ضمن میں پولیس کی جو مجرمانہ غفلتیں اور نا اہلیاں سامنے آئی ہیں انہوں نے پھر پولیس کے محکمے میں ٹھوس اور موثر اصلاحات کی ضرورت اجاگر کردی ہیں۔پاکستان میں ہر تھوڑے عرصے بعد اسی طرح کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ یا سانحہ پیش آجاتا ہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں قانون ،پولیس اور انصاف کی فراہمی کے نظام کے بارے میں بحث چھڑ جاتی ہے۔اگر چہ ایسا دہائیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے، لیکن اس کا حاصل کچھ نہیں ہوتا۔

SEE NOMINATION →
اور ڈی این اے میچ ہوگیا

یہ فیچر موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے گھناونے واقعے کے تناظر میں لکھا گیا تھا۔خبریں آرہی تھیں کہ پنجاب پولیس ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ،کا ریکارڈنگ،جیو فینسنگ وغیرہ کی تیکنیک استعمال کررہی ہے۔یہ سب میڈیکل اور ڈیجیٹل فورینزک کے ذمرے میں آتا ہے۔ درجِ بالا خبروں سے عام آدمی کے ذہن میں یہ سوال ابھرا تھاکہ جیو فینسنگ اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور یہ فورینزک سائنس کس بلا کا نام ہے۔دوسری جانب بہت سے افراد فورینزک سائنس کے بارے میںتھوڑی بہت معلومات تو رکھتے ہیں،لیکن وہ جرائم کی تفتیش اور تحقیق کے لیے استعمال ہونے والی اس جدید سائنس کے بارے میں مزید جاننے کے خواہش منددکھائی دیتے ہیں ۔وہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ سائنس کیا ہے۔ ہم نے اس فیچر میں ان ہی سوالات کے جواب جاننے کی کوشش کی تھی اور فورینزک سائنس ،ایک انقلابی علم،ہر مجرم کوئی سراغ یا نشان ضرور چھوڑتا ہے،جیو فینسنگ اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذیلی عنوانات قایم کرکے اسٹوری کو عام آدمی کے لیے قابل فہم بنایاتھا۔

SEE NOMINATION →
Introducing Islam — informative and accurate

The book Introducing Islam is a very informative and accurate to the point which is written by an Indian writer Maulana Wahiduddin Khan. He written several books in various perspective such as in the field of religious, inspirational, truth, Islamic views and so on. Maulana, discuses five parts in this book which include the way to find God, the teaching of Islam, the good life, the garden of paradise, and the fire of hell. Among the parts, I got numerous terms of Islam and they are too helpful to all of us as a Muslim. The given book can inspire the reader to take more interests on and follow the points which are mentioned as well gives us a huge lesson.From the above parts I learnt, being thrilled in this world is always short-lived, our each and every success is in some way, and lastly failure would reach us. Because we cannot be happy all the time as being sad is a part of our lives. Success is not for all some wins and other lose. However, we are blessed with countless happiness, successful stories and many more winnings but these won’t last forever and God is testing the people that how they take advantages of these blessings, lastly he/she will be asked for everything they got in the world. The unique is that God is one and he doesn’t have partner. We cannot imagine how the beautiful nature is and things are made perfectly in this universe. These are all due to the God existence. The book is full of information; I believe after reading this book reader would full up the mind by unique views of the writer where every examples are tremendous. And I suggest the readers to read this book once which provides you plenty of knowledge.

SEE NOMINATION →