ژوب بلوچستان سے اسمگل ہونے والے شہاب ثاقب کی کہانی

جنوری 2020 ژوب ، بلوچستان میں بھی ہوا جہاں تقریبا 19 کلوگرام جسامت کا ایک شہاب ِ ثاقب اور اس کے ساتھ بہت سے چھوٹے پتھر آکر گرےجسے مقامی افراد نے اپنی تحویل میں لے لیا ۔ اس واقع کے بعد کوئٹہ سے کچھ لوگوں نے اس مقام کا دورہ کیا اور کسانوں سے تمام پتھر یہ کہہ کر لے گئے کہ انھیں مزید تحقیق کے لئے اسلام آباد لے جا یا جا ئے گا مگر درحقیقت ان میں سے سب سے بڑے سائز کے پتھر کو افغانستان کے راستے غیر قانونی طور پر باہر منتقل کیا گیا اور فروری 2020 میں ہونے والے ٹکسن منرل اینڈ جیمز شو میں فروخت کے لئے پیش کیا گیا ۔جس کے لئے ایک تیسرے بندے کی خدمات حاصل کی گئیں۔ شو میں ایریزونا سٹیٹ یونیورسٹی یو ایس نے یہ پتھر تحقیقی مقاصد کے لئے خریدا اور یونیورسٹی کی جانب سے اس کے متعلق معلومات جاری کئے جانے کے انٹرنیشنل میڈیا کو اس شہاب ثاقب کے بارے میں معلوم ہوا مگر بلوچستان کا مقامی اور نیشنل میڈیا اس سے بے خبر رہے ۔

SEE NOMINATION →