اور ڈی این اے میچ ہوگیا

اور ڈی این اے میچ ہوگیا

Media Category: Print
Media Organization: Daily Jang, Karachi
By: Rizwan Ahmed

یہ فیچر موٹر وے پر ایک خاتون کے ساتھ پیش آنے والے گھناونے واقعے کے تناظر میں لکھا گیا تھا۔خبریں آرہی تھیں کہ پنجاب پولیس ملزمان کی شناخت اور گرفتاری کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ،کا ریکارڈنگ،جیو فینسنگ وغیرہ کی تیکنیک استعمال کررہی ہے۔یہ سب میڈیکل اور ڈیجیٹل فورینزک کے ذمرے میں آتا ہے۔
درجِ بالا خبروں سے عام آدمی کے ذہن میں یہ سوال ابھرا تھاکہ جیو فینسنگ اور ڈی این اے ٹیسٹ کیا ہوتا ہے اور یہ فورینزک سائنس کس بلا کا نام ہے۔دوسری جانب بہت سے افراد فورینزک سائنس کے بارے میںتھوڑی بہت معلومات تو رکھتے ہیں،لیکن وہ جرائم کی تفتیش اور تحقیق کے لیے استعمال ہونے والی اس جدید سائنس کے بارے میں مزید جاننے کے خواہش منددکھائی دیتے ہیں ۔وہ جاننا چاہتے ہیں کہ یہ سائنس کیا ہے۔
ہم نے اس فیچر میں ان ہی سوالات کے جواب جاننے کی کوشش کی تھی اور فورینزک سائنس ،ایک انقلابی علم،ہر مجرم کوئی سراغ یا نشان ضرور چھوڑتا ہے،جیو فینسنگ اور ڈی این اے ٹیسٹ کے ذیلی عنوانات قایم کرکے اسٹوری کو عام آدمی کے لیے قابل فہم بنایاتھا۔

Nominated Work

اور ڈی این اے میچ ہوگیا

Click Here To View The Nominated Work