باجوڑ لیویز فورس کے 43 شہداوں کے ورثاء کا احتجاج

باجوڑ لیویز فورس کے 43 شہداوں کے ورثاء کا احتجاج

Media Category: TV
Media Organization: Khyber News Tv & Kay 2 Tv
By: zahidbajaur6

لیویز فورس نہ ادھر کے رہے نہ اُدھر کے رہے ، لیویز شہداء کے بچوں کو ابھی تک پولیس میں بھرتی نہیں کیاگیا ، شہداء کے بچے در بدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

ضلع باجوڑ میں لیویز فورس کے شہداء کے بچوں نے4اگست کو پولیس لائن میں ہونیوالے پولیس شہداء ڈے کا بائیکاٹ کردیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بھرتی نہیں
کیا جارہاہے اور ہمارے ساتھ ٹال مٹول کیا جارہاہے ۔ دوسرے جانب ڈی پی او نے کہا کہ مذکورہ شہداء کے بچوں کے کیسز بھیجوائے گئے ہیں ۔

باجوڑ لیویز فورس کے 43 شہداء کے ورثاء نے اۤج پولیس لائن میں شہداء ڈے تقریب سے بائیکاٹ کرکے احتجاج کیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اپنا حق نہیں دیا جارہاہے اور بار بار وعدے کئے گئے لیکن تاحال شہداء کے ورثاء کو بھرتی نہیں کیاگیا