بد اخلاقی، دہرا معیار اور دھرنا سیاست

بد اخلاقی، دہرا معیار اور دھرنا سیاست

Media Category: Print
Media Organization: NawaiWaqt
By: zulqarnainhundal

قت اور جدت کے ساتھ جہاں رسم رواج بدلے، وہیں سیاسی دکاندار بھی جدت اختیار کرگئے۔پہلے جو روٹی کپڑا اور مکان پر گاہک حاصل کئے جاتے تھے۔ اب وہی گاہک چند افسانوی دعوؤں ،تبدیلی اور انقلاب کے نام پر حاصل ہورہے ہیں۔

مفادات کی خاطر وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ بھی جاری و ساری ہے۔بداخلاقی میں بھی جدت آگئی ہے۔سوشل میڈیا اس کا محور ہے۔

دہرا معیار نہ صرف سیاسی جماعتوں کا وطیرہ ہے، بلکہ عوام کی بھی عادت بن چکا ہے۔

Nominated Work

شاید یہ ایک فطری عمل ہو کہ ،جذباتی لوگ اپنے ہر عمل اور بات کے دفاع کے لئے ہر حد تک چلے جاتے ہیں۔ہو سکتا ہے، ان پر’ انا‘ غالب آ جاتی ہو۔لوگ اپنے فیصلوں کو درست تسلیم کروانے کے لئے مخالفین کی ایسی داستانیں نکالتے ہیں، جسے شاید کوئی افسانوی لکھاری بھی نہ لکھ سکے۔مگر انسان غلطیوں کا پتلا ہے۔اپنی غلطی کی بنا پر ہی آج عرش سے فرش پر ہے۔ہم اپنی غفلتوں کو درست ثابت کرنے کے لئے ایسے حربے استعمال کرتے ہیں کہ، ہمارا دہرا معیار کھل کر سامنے آ جاتا ہے۔


Click Here To View The Nominated Work