تھانوں کے رنگ ڈھنگ کب بدلیں گے؟

تھانوں کے رنگ ڈھنگ کب بدلیں گے؟

Media Category: Print
Media Organization: Daily Jang, Karachi
By: Rizwan Ahmed

ابھی ساہیوال کے سانحے کے زخم مندمل نہیں ہوئے تھے کہ صلاح الدین کی پولیس کی حراست میں موت اور اسے بہت بھونڈے انداز میں چھپانے کی کوشش کا افسوس ناک واقعہ سامنے آگیا۔اس کے بعد پنجاب پولیس کے بعض اہل کاروں کی جانب سےبنائے گئے پرائیویٹ ٹارچر سیل کی وڈیو سامنے آگئی اور اس ٹارچر سیل میں بدترین تشددکا نشانہ بننے والے ایک شخص کی موت کی خبر نےشہ سرخیاں بنائیں۔
گزشتہ دنوں سب سے زیادہ افسوس ناک واقعات صوبہ پنجاب کے علاقے چونیاں میں پیش آئے جہاں کئی بچوں کو کئی ماہ قبل اغوا کرلیا گیا تھا اورگزشتہ دوتین ہفتوں میں ان کی لاشیں اور باقیات ملیں ۔ان واقعات کے ضمن میں پولیس کی جو مجرمانہ غفلتیں اور نا اہلیاں سامنے آئی ہیں انہوں نے پھر پولیس کے محکمے میں ٹھوس اور موثر اصلاحات کی ضرورت اجاگر کردی ہیں۔پاکستان میں ہر تھوڑے عرصے بعد اسی طرح کوئی نہ کوئی ایسا واقعہ یا سانحہ پیش آجاتا ہے کہ اس کی وجہ سے ملک میں قانون ،پولیس اور انصاف کی فراہمی کے نظام کے بارے میں بحث چھڑ جاتی ہے۔اگر چہ ایسا دہائیوں سے ہوتا چلا آرہا ہے، لیکن اس کا حاصل کچھ نہیں ہوتا۔

Nominated Work

تھانوں کے رنگ ڈھنگ کب بدلیں گے؟

Click Here To View The Nominated Work