جسٹس آصف سعید کھوسہ: ‘عدالتی فیصلوں’ سے ‘حکومت کی آئینی اصلاح’ تک

جسٹس آصف سعید کھوسہ: ‘عدالتی فیصلوں’ سے ‘حکومت کی آئینی اصلاح’ تک

Media Category: Blog
Media Organization: Dawnnews.tv
By: abdul

جسٹس آصف سعید کھوسہ نے 17 جنوری 2019 کو سبکدوش ہونے والے اپنے پیش رو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کے اعزاز میں منعقدہ فل کورٹ ریفرنس کے موقع پر ‘ازخود نوٹس کا استعمال’ کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ بھی کیا تھا کہ وہ اپنے پیش رو کی جانب سے شروع کیے گئے کاموں کو جاری رکھیں گے۔

جسٹس آصف سعید کھوسہ کی جانب سے ازخود نوٹس لینے کے اختیار کو کم سے کم استعمال کرنے کے اعلان پر جہاں ایک جانب وکلا اور سینئر قانون دان سب ہی حیران تھے وہیں ان کے اس اعلان کو کچھ وکلا کی جانب سے کافی سراہا بھی گیا، جو عدالت عظمیٰ کے اس اختیار کے ‘غیر ضروری’ استعمال کے خلاف تھے۔