خواتین سیلز ایجنٹس

خواتین سیلز ایجنٹس

Media Category: Print
Media Organization: Daily Jang
By: Munawar Rajput

پاکستان کی آبادی کا نصف سے زاید خواتین پر مشتمل ہے، مگر اُن کا مُلکی معیشت میں نہ ہونے کے برابر حصّہ ہے، کیوں کہ اُنھیں اِس طرح کی کوئی سہولت ہی میسر نہیں۔ تاہم جہاں اور جب خواتین کو موقع ملا، اُنھوں نے اپنی صلاحیتوں کا بھرپور اظہار کیا۔ نیسلے پاکستان نے خواتین کو باعزت روزگار کی فراہمی اور معاشرے کا متحرک کردار بنانے کے لیے ایک بڑا منصوبہ شروع کیا ہے، جو انتہائی کام یابی سے جاری ہے۔ ہم نے پنڈی بھٹیاں میں کچھ ایسی خواتین سے ملاقات کی ،جو نیسلے کے تعاون سے بطور سیلز ایجنٹ اپنی روزی کما رہی ہیں۔ اِس رپورٹ میں ایسی ہی باہمت خواتین کا ذکر کیا گیا ہے۔