ضلع باجوڑ کی پہلی خاتون گولڈ میڈلسٹ

ضلع باجوڑ کی پہلی خاتون گولڈ میڈلسٹ

Media Category: TV
Media Organization: Khyber News Tv & Kay 2 Tv
By: zahidbajaur6

باجوڑ سے تاریخ میں پہلی بار کسی خاتون نے ایم ایس سی فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کرلیا
اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے شعبہ فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کرنے والی طالبہ فاطمہ اقبال نے خیبر نیوز سے بات کرتی ہوئی کہاکہ جب میں نے ایم ایس سی فزکس میں ایڈمشن لیا تب سے ہر کوئی مجھے گھورتے اور کہتے کہ یہ سبجیکٹ لڑکیوں کا نہیں ہے آپ نے کیوں اس میں داخلہ لیا ہے، لیکن میں اپنے ارادے میں پختہ تھی جس کی بدولت اللہ تعالیٰ نے مجھے اس عظیم اعزاز سے نوازا ۔ فاطمہ اقبال کا کہنا ہے کہ قبائل میں عام طور پر لڑکیوں کے تعلیم میں بہت سے دشواریوں کا سامنا ہوتاہے جس سے ہمارے علاقے کے بہت سے لڑکیاں باوجودخواہش تعلیم کے زیور سے محروم ہوتیں ہیں اسی وجہ سے میں نے عزم کی اور اپنے ابائی ضلع باجوڑ میں اسلامیہ پبلک سکول برائے خواتین بنایا ہے جہاں صرف لڑکیاں ہی تعلیم حاصل کرسکیں گی۔ فاطمہ اقبال کا تعلق قبائلی ضلع باجوڑ سے ہے اور انہوں نے گزشتہ دنوں اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور سے شعبہ فزکس میں گولڈ میڈل حاصل کیا جس کو تعلیمی حلقوں کے علاوہ تعلیم سے شوق رکھنے والے مختلف لوگوں نے سراہا اور ان کو مبارک باد دی ۔ عوام نے فاطمہ اقبال کو دیگر خواتین کے لئے بہترین نمونہ قراردیا۔

Nominated Work

ضلع باجوڑ کی پہلی خاتون گولڈ میڈلسٹ

Click Here To View The Nominated Work