پشاور زلمی نے معذور پرستار کو پی ایس ایل دکھانے کیلئے کوئٹہ سے کراچی بلالیا

پشاور زلمی نے معذور پرستار کو پی ایس ایل دکھانے کیلئے کوئٹہ سے کراچی بلالیا

Media Category: TV
Media Organization: Urdu News
By: zain ud din

دونوں ٹانگوں سے معذور کوئٹہ کے 24 سالہ سعید اللّٰہ ارمانی کو کرکٹ کا جنون کی حد تک شوق ہے۔ وہ خود تو کرکٹ نہیں کھیل سکتے مگر اپنی پسندیدہ ٹیم اور کرکٹرز کے بارے میں ساری معلومات رکھتے ہیں۔ ان کے پاس درجنوں کرکٹرز کی تصاویر کا نادر ذخیرہ موجود ہے۔

سعید اللہ پاکستان سپر لیگ کی ٹیم پشاور زلمی کے بڑے مداح ہیں۔ وہ چاہتے ہیں کہ میدان میں جاکر پی ایس ایل میں اپنی پسندیدہ ٹیم کو سپورٹ کریں مگر معذوری اور غربت ان کی سب سے بڑی خواہش کی راہ میں رکاوٹ ہے۔

Nominated Work

پشاور زلمی کے معذور لیکن زندہ دل سپورٹر کی جاوید آفریدی سے ملاقات

Click Here To View The Nominated Work