کردار کشی اور رازداری کے حقوق

کردار کشی اور رازداری کے حقوق

Media Category: Print
Media Organization: NawaiWaqt
By: zulqarnainhundal

کردار کشی بنیادی طور پر کسی کے کردار پر انگلی اٹھانے کو کہتے ہیں۔اس سے مراد کسی شخص،ادارے،یا گروہ کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے لئے اس کے بارے جھوٹی افواہیں پھیلانا،الزامات عائد کرنا اور معلومات میں ہیرا پھیری کرنا وغیرہ ہے۔

زمانہ قدیم میں لوگ ذاتی رنجش یاحسد کی بنا پر کسی کی کردار کشی کیا کرتے تھے۔ جو محض ایک محلے میں مقیم چند شخصیات تک محدود ہوتی تھی۔ مگر وقت کے ساتھ ساتھ کردار کشی کا دائرہ کار وسیع ہوتا چلا گیا۔لوگ زبانی کہانیاں گھڑنے لگے،تقاریر کے زریعے محفلوں اور پنڈالوں میں کردار کشی کا سلسلہ کا ر بڑھنے لگا۔نفرت کے بیوپاری اس کی آگ کو سلگانے لگے۔
سلسلہ کار مزید بڑھا تو بات اشتہاروں اور خاکوں تک جا پہنچی۔دور حاضر میں ان سب طریقوں کے ساتھ ساتھ ترمیم شدہ تصاویر اور ویڈیوز نے بھی لوگوں کی زندگیاں اجیرن بنا رکھی ہیں۔موجودہ دور میں سستی شہرت حاصل کرنے کے لئے نامور شخصیات کی کردار کشی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔سوشل میڈیا اس کا محور ہے۔گزشتہ روز ایک مشہورگلوکار کی اہلیہ بارے بھی جعلی ویڈیو گردش کرتی رہی۔

Nominated Work

دنیا میں مقیم حضرت انسان نے جہاں جدت سے استفادہ حاصل کیا،وہیں اسے جدید طرز کے نقصانات بھی اٹھانے پڑے۔ یوں تو برسوں پہلے بھی کسی حد تک انسان کی رازداری غیر محفوظ تھی، اور انسانی کردار پر انگلیاں اٹھانے والے بھی موجود تھے۔ تاہم وقت کی رفتار کے ساتھ کردار کشی میں بھی جدت آگئی ہے، اور اسی فضاء میں مخلوق انسان کی ذاتی رازداری بھی پہلے سے زیادہ غیر محفوظ ہے۔


Click Here To View The Nominated Work