کشمیر سے جڑا جنوبی ایشاء کا امن

کشمیر سے جڑا جنوبی ایشاء کا امن

Media Category: Print
Media Organization: NawaiWaqt
By: zulqarnainhundal

موجودہ حالات کا جائزہ لیں تو باخوبی علم ہوتا ہے کہ، جہاں مقبوضہ کشمیر میں برسوں سے انسانیت اور امن کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔وہیں جنوبی ایشاء کا امن بھی داؤ پر لگا ہے۔جنوب ایشیاء میں متنازعہ علاقہ کشمیر ،بھارت اور پاکستان ملا کر کل رقبہ کا 79فیصد جبکہ کل آبادی کا 85فیصد بنتا ہے۔ان علاقوں میں تصادم کا مطلب جنوبی ایشیاء میں تصادم ہے۔
جس سے جنوبی ایشیاء تو براہ راست اس کی ہولناکیوں کا شکار ہوگا۔مگر جو ممالک آج اپنے تجارتی مفادات کی بدولت کشمیر کے تنازعہ پر بات کرنے سے کتراتے ہیں ۔تصادم کی صورت میں ان کے مفادات بھی بری طرح متاثر ہوں گے۔
جنوبی ایشیاء میں موجود پاکستان اور بھارت اسی بڑے تنازعہ کی وجہ سے ہی آج معاشی لحاظ سے دیگر ہم پلہ ممالک سے بہت پیچھے ہیں۔