ہلاکت خیز وائرس اور ہمارے منفی رویے

ہلاکت خیز وائرس اور ہمارے منفی رویے

Media Category: Print
Media Organization: Daily Jang
By: shafaq

بچّوں سے لے کر بزرگوں تک ہماری قوم کے ہر فرد میں بے پروائی، غیر ذمّے داری کُوٹ کُوٹ کر بھری ہے۔حکومت کہے سمندر پر نہیں جانا خطرہ ہے، تو لازماً جاتے ہیں، وَن وِیلنگ میں ہاتھ پَیر گنوانا منظور ہے، پر باز آنا نہیں۔ پان، گٹکا، چھالیا، تمباکو نوشی نہیں چھوڑیں گے، چاہے دنیا ہی کیوں نہ چھوڑنی پڑے۔26 فروری 2020ء کو پاکستان میں کورونا کا پہلا کیس رپورٹ ہوا، مگراس ضمن میںحکومت او رعوام دونوں قطعاً غیر سنجیدہ نظر آئے۔ اصولی طور پر تویہ ہونا چاہیے تھا کہ وائرس کا پھیلاؤ روکنے کے لیے فی الفور انتہائی سخت اقدامات کیے جاتے، بارڈرز سیل کرکے سخت لاک ڈاؤن کردیا جاتااور وائرس کے پھیلاؤ کے ابتدائی مرحلے ہی میں کنٹرول کر لیا جاتا، مگر ہمارے یہاں تو ایک عالم گیر وبا پر بھی سیاسی پوائنٹ اسکورنگ شروع ہو گئی۔ وفاق اور صوبے روزِ اوّل سے کسی ایک فیصلے پر متفق نظر آئے اور نہ ہی کوئی مؤثر ،مربوط پالیسی ہی سامنے آسکی۔

Nominated Work

ہلاکت خیز وائرس اور ہمارے منفی رویے سیاسی پوائنٹ اسورنگ، ایس او پیز کی خلاف ورزیوں کے سبب پاکستان میں کورونا وائرس خطرناک شکل اختیار کر گیا؟؟

Click Here To View The Nominated Work
Click Here To View The Nominated Work
Click Here To View The Nominated Work
Click Here To View The Nominated Work