ہیٹ ویو: کراچی ’حرارت کا جزیرہ‘ کیسے بنا اور کیا اس کا درجہ حرارت کم کرنا ممکن ہے؟

ہیٹ ویو: کراچی ’حرارت کا جزیرہ‘ کیسے بنا اور کیا اس کا درجہ حرارت کم کرنا ممکن ہے؟

Media Category: Blog
Media Organization: Dawn, Thirdple, BBC
By: Shabina Faraz

لالچ اور ہوس نے انسان کو یوں گھیرا کہ اس نے اپنے ہی ہاتھوں اپنے گلشن کو اجاڑ لیا۔ کراچی کے سرسبز درخت کٹنے لگے، خالی میدان اور پارکوں پر قبضے کا چلن عام ہوا۔ تجارتی سرگرمیاں پھیلنے لگیں۔ کولتار کی سیاہ سڑکیں کالے ناگ کی طرح شہر بھر میں پھیل گئیں۔

پتھر اور مٹی کی جگہ سیمنٹ کی بلند و بالا عمارات فلک کو چھونے لگیں۔ بڑے پلاٹوں کی تو بات ہی چھوڑیں ایک سو بیس گز کے چھوٹے پلاٹ پر بھی کئی منزلہ عمارات تعمیر ہونے لگیں۔

ایک طرف کراچی اپنی بربادی کی داستاں لکھ رہا تھا تو دوسری جانب دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلی نامی بلا نے اپنے پر پھیلائے اور کراچی اور اس جیسے دیگر شہروں نے اس بلا کو اڑ کر گلے لگایا۔

Nominated Work

ہیٹ ویو: کراچی ’حرارت کا جزیرہ‘ کیسے بنا اور کیا اس کا درجہ حرارت کم کرنا ممکن ہے

Click Here To View The Nominated Work