کیا بھروسہ کل کہاں پاگل ہوا لے جائے گی

رواں برس جنوری میں لیے گئے اس جائزے میں یہ دیکھا گیا تھا کہ کووِڈ کی وبا کے بعد دنیا کافی بدل گئی ہےاور یہ بھی نظر آرہا ہے کہ مزید تبدیلیاں بھی آئیں گی۔یہ جاننے کی کوشش کی گئی تھی کہ ان تبدیلیوں نے دنیا پر کیا اثرات مرتب کیے ہیںاور مزید کیا اثرات ہوں گے۔اس مضمون میں کہا گیا تھا کہ ماہرینِ سماجیات کے مطابق کورونا وائرس سے پہلے کا معمول اب نئی شکل میں سامنے آئے گا۔ زیادہ امکان یہ ہے کہ دو واضح رد عمل سامنے آئیں گے۔ ایک تو زندگی سے بھرپور محبت اور پوری طرح سے لطف اندوز ہونے اور ساری خوشیاں سمیٹ لینے کا ردعمل،لیکن ایک عجیب احتیاط اور فاصلے کے ساتھ۔ اور دوسرا ردعمل موت کی ارزانی دیکھنے کے بعد زندگی کو مزید تحفظ دینے والا ہوگا۔ پہلے سے کہیں زیادہ محتاط ہونے کا ردعمل، گھروں سے باہر نہ جانے اور دوست احباب کی محفلیں کم سے کم رکھنے کا ردعمل۔لیکن ہر طرف یہ سوال کیا جارہا ہے کہ کیا واقعتا زندگی ایک بار پھر پورے اعتماد،مضبوطی اور اپنی رنگینیوں کے ساتھ ’’نیو نارمل‘‘ کو بھرپور انداز میں قبول کر لے گی؟

SEE NOMINATION →